چندے میں ملنے والے پرانے صوفے کی صفائی کے دوران اس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے

چندے میں ملنے والے پرانے صوفے کی صفائی کے دوران اس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ ...
چندے میں ملنے والے پرانے صوفے کی صفائی کے دوران اس میں سے ایسی چیز نکل آئی کہ لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک فلاحی تنظیم کے ورکرز چندے میں ملنے والا پرانا صوفہ فروخت کرنے کے لیے صاف کر رہے تھے کہ اچانک اس میں سے ایسی چیز باہر آ گری کے ورکرز کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ نارتھ آئرشر کی تنظیم ’کننگھم فرنیچر ری سائیکلنگ‘ کی ورکشاپ میں پیش آیا، جہاں صوفے کے اندر سے مردہ اژدھا اچانک زمین پر آ گرا۔
مردہ اژدھے کو دیکھ کر ایک بار تو صوفے کی صفائی کرنے والے ورکرز کی خوف سے سٹی گم ہو گئی۔تنظیم کی طرف سے اژدھے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔تنظیم کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہمارے ہاں ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہم نے اس صوفے کے سابق مالک سے رابطہ کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ لوگ اس طرح کے جانور پالتے بھی ہیں، چنانچہ ہو سکتا ہے یہ سانپ ان کا پالتو ہو۔“
ترجمان بتاتا ہے کہ ”صوفے کے سابق مالک نے ہمیں بتایا کہ اس نے یہ صوفہ سیکنڈ ہینڈ ہی خریدا تھا اور وہ سانپ ہرگز نہیں پالتے۔ اس کا مطلب ہے کہ مالک کو یہ صوفہ اسی حالت میں ملا تھا کہ سانپ اس کے اندر ہی تھا اور تمام عرصہ مالک اس سانپ کے ساتھ رہا اور اسے پتا بھی نہیں چلا۔ “
تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بتا رہے ہیں کہ یہ رائل پائتھن ہے جو مغربی اور وسطی افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ صوفے کے اندر کیسے پہنچا اور اس کی موت کب اور کیسے ہوئی، اس حوالے سے تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -