پی ایس ایل کے کل ہونیوالے 2 میچز سے متعلق خدشہ سامنے آ گیا

پی ایس ایل کے کل ہونیوالے 2 میچز سے متعلق خدشہ سامنے آ گیا
پی ایس ایل کے کل ہونیوالے 2 میچز سے متعلق خدشہ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کے کل ہونیوالے 2 میچز سے متعلق خدشہ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے راولپنڈی میں کل 2 میچز رکھے گئے ہیں، پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین دوپہر کو شیڈول کیا گیا ہے جبکہ شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ رکھا گیا ہے تاہم کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں دن بھر بارش کی پیش گوئی سامنے آئی ہے جس پر میچز کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں آج جمعہ کو بارش کے سبب ٹیموں کے پریکٹس سیشن بھی نہیں ہو سکے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -