موٹرسائیکل پر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

موٹرسائیکل پر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا
موٹرسائیکل پر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر احمد آباد میں موٹرسائیکل پر لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس 21سالہ نوجوان کی شناخت ویویک رام وانی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چلتی بائیک پر لڑکی کو آگے بٹھا رکھا تھا اور دونوں بوس و کنار کر رہے تھے۔
سڑک پر اپنی کار میں سفر کرنے والے ایک شہری نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔اس وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے موٹرسائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے لڑکے کو ٹریس کیا اور اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ملزم کے ساتھ موٹرسائیکل پر موجود لڑکی کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس اسے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -