کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے

کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے
کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کیماڑی میں 13ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 12.5، سعدی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 9.7، ڈی ایچ فیز ٹو میں 9.5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 7 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس اور قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح نارتھ کراچی میں 6.8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.4 ملی میٹر، کورنگی میں 6.3 ملی میٹر اور ملیر ہالٹ پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔