خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے والے کو قید کی سزا سنادی گئی

خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے والے کو قید کی سزا سنادی گئی
خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے والے کو قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

پراسکیوشن کے مطابق ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو میٹروول میں خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کی تھی اور خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس جا میں رکھا تھا۔ملزم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔عدالت نے مجرم کو 4 ماہ 10 دن قید کی سزا سنائی اور مجرم پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔