ووٹ اس کو دینگے جومسائل حل کرے گا، جیاموسیٰ شاہدرہ کے مکینوں کااعلان

ووٹ اس کو دینگے جومسائل حل کرے گا، جیاموسیٰ شاہدرہ کے مکینوں کااعلان
ووٹ اس کو دینگے جومسائل حل کرے گا، جیاموسیٰ شاہدرہ کے مکینوں کااعلان

  




لاہور (بابر بھٹی/الیکشن سیل) علاقے میں مسائل ہی مسائل ہیں کوئی پرسان حال نہیں سب وعدے کرکے چلے جاتے ہیں سیوریج کا نظام بہت پرانا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گٹر ابلتے ہیں علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے روزنامہ ”پاکستان“ کے سروے میں رحمان پورہ کے مکین پھٹ پڑے۔رحمان پورہ کے رہائشی محمد الیاس نے کہا کہ ہمارے علاقے میں صفائی کا نظام ناقص ہے صفائی کا عملہ شازو نادر ہی ہمارے علاقے میں آتا ہے علاقے میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہو جاتی ہے گرمی سے برا حال ہے علاقے کے رہائشی ناصر حسین نے کہا کہ ہمارے علاقے میں مسائل ہی مسائل ہیں کوئی پرسان حال نہیںسب ووٹ مانگنے کے لئے آ جاتے ہیں مگر ہمارے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آتاوارث علی نے کہا بجلی کی لوڈشیڈنگ نے مکینوں کا برا حال کر رکھا ہے مچھروں کی بھر مار نے بچوں کو بیمار کر دیا ہے علاقے میں سیوریج کا نظام خراب ہے جس کی وجہ سے گٹر ابلنا شروع کر دیتے ہیں علاقے کے رہائشی ریاض حسین نے کہا ہمارے علاقے میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ہمارے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیںہوا ہمارے ساتھ وعدے تو بڑے لوگوں نے کئے تھے مگر کام کسی نے نہیں کروایا، علاقے کے سابق ایم این اے ایم پی اے نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا اس مرتبہ ہم پی ٹی آئی کو آزمائیں گے علاقے کے رہائشی گلفام احمد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے سیوریج کے پرانے نظام کی وجہ سے صاف پانی میں آلودہ پانی آتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکین بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں گرمی کی آمد آمد ہے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کا برا حال ہے لگتا ہے ہمارے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اویس بٹ نے کہا حکومت عوام سے ٹیکسوں کی مدد میں جوپیسے لیتی ہے وہ پتہ نہیں کہاں پر خرچ کرتی ہے۔ ذوالفقار علی نے کہا کہ بجلی کی تاریں گلیوں میں لٹکی ہوئی ہیں جو کہ کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں واپڈا کے حکام ہماری شکایت پر کان نہیں دھرتے صفائی کرنے والا عملہ کبھی نظر نہیں آتا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳