کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میںفائرنگ اور پر تشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ٹاور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زاہد اقبال شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، مقتول نیوی کا اہلکار تھا۔ کھارادر پھول چوک سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ بلدیہ اور لسبیلہ پل پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد مارے گئے جبکہ ٹاور کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید :

کراچی -