موبی لنک نے 3G سام سنگ ٹیبلٹس متعارف کر دیئے
لاہور(کامرس رپورٹر) موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے 3G سام سنگ ٹیبلٹس متعارف کر دیئے ہیں۔ پورے ملک میں موبی لنک کی جانب سے 3G کے کمرشل لانچ کے ساتھ ہی ، موبی لنک کے صارفین اب پہلے سے شامل کردہ تین ماہ کے بنڈ ل آفرکے ساتھ 3G سام سنگ ٹییلٹس انتہائی مناسب قیمت پرخرید سکتے ہیں۔ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامرمنظورنے کہاہے کہ موبی لنک کی جانب سے 10میگاہرٹز سپیکٹرم کی کامیاب ایکوائزیشن کے بعد، صارفین اب قابل استطاعت اورمعیاری 3G کے قابل ڈیوائسزکی تلاش میں ہیں۔صارفین کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے موبی لنک نے رواں مہینے کے ابتداءمیں اپنے ”فون ٹریڈ پروگرام “ کا آغازکیا تھا اوراس تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے اب ہم صارفین کوجدید سام سنگ ٹیبلٹس کی خریداری کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
یہ پروگرام ہمارے صارفین کومعیاری 3G ریڈی ڈیوائسزکے حصول اورموبی لنک کے بہترین ڈیٹا آفرکے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بااختیاربنائیں گے۔سام سنگ ٹیبلٹس کو25اپریل 2014کولانچ کیا گیا تھا اوراب یہ پورے ملک میں موبی لنک بزنس سنٹرزپردستیاب ہے۔
٭٭