دبئی کی عدالت نے سکارپیئن ڈرمرجیمزکوٹک کو توہین آمیزاورغیراخلاقی رویے مظاہرہ کاکرنے پر جیل بھیج دیا

دبئی کی عدالت نے سکارپیئن ڈرمرجیمزکوٹک کو توہین آمیزاورغیراخلاقی رویے ...

دبئی (این این آئی)متحدہ عراب امارات کی ایک عدالت نے سکارپیئن ڈرمرگروپ کے قائد اور پاپ سنگر جیمزکوٹک کوتوہین آمیزاورغیراخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے پر ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمزکوٹک کویہ سزا شراب پینے ، مسلمانوں کوبرا بھلاکہنے، مسافروں کے ایک گروپ کی طرف ناشائستہ اشارہ کرنے اورایئرپورٹ پر پتلون اتارنے کا جرم ثابت ہونے سنائی گئی ۔کوٹک کو3 اپریل کودبئی ایئرپورٹ پر بحرین میں جاری فارمولا ون کنسرٹ میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پرحراست میں لیا گیا تھا۔

جیمزکوٹک کوشراب پینے پر دوہزاردرہم جرمانہ کیا گیا اوراس کے ملک بدری کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر