روس اور بحرین کے درمیان سرمایہ کاری کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہو گئے

روس اور بحرین کے درمیان سرمایہ کاری کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس کے دارلحکومت ماسکو میں روس اور بحرین نے اہم دو طرفہ باہمی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں سرمایہ کاری کی ترقی اوراس کی حفاظت سے متعلق سمجھوتہ، سیول فضائیہ کے شعبے میں تعاون سے متعلق میمورینڈم اور مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے پر کشش حالات پیدا کئے جانے کا سمجھوتہ شامل ہے۔ توقع ہے کہ مشترکہ سرمایہ کاری کی رقم تقریبا" ایک ارب ڈالر ہوگی۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے وزیر اعظم دمیتری میدویدیو اور بحرین کے ولی عہد ، اول نائب وزیر اعظم سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جن میں فریقین نے توانائی، ٹرانسپورٹ اور فوجی و تیکنیکی شعبے میں اشتراک عمل امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -