بھارت: خاتون مریضہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

بھارت: خاتون مریضہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

 پٹنہ (آن لائن) بھارت میں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے پرنسپل کو ایک خاتون مریضہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پٹنہ کے سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس مانو مہاراج نے بھارتی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پی ایم سی ایچ کے پرنسپل امر کانت جھا کو پیر باہور پولیس نے گزشتہ رات اس وقت حراست میں لیا جب ان کیخلاف ایک خاتون مریضہ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے مقامی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی پولیس آفسیر نے مزید بتایا کہ پرنسپل کیخلاف مقدمہ خاتون کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر