امریکی صدر ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گئے

امریکی صدر ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما ایشیائی ممالک کا ایک ہفتے پر محیط دورہ مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز واشنگٹن پہنچ گئے۔ براک اوباما کا آخری دورہ فلپائن کا تھا جہاں انہوں نے 16 گھنٹے قیام کیا۔ جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور فلپائن میں قیام کے دوران امریکی صدر نے اپنے اتحادیوں کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سات روزہ دورہ میں مختلف پریس کانفرنسوں کے دوران ا نہوں نے اپنی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا اور فلسطین اسرائیل اور یوکرائن روس تنازعات پر اپنی پوزیشن واضح کی۔

مزید : عالمی منظر