استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کا افتتاح

استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کا افتتاح

استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کا افتتاح

استنبول(اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی کا افتتاح جرمنی کے صدر یوآفم گاﺅک نے کیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی دونوں ممالک کے باہمی روابطہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر ترک سربراہ مملکت عبداللہ گل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جرمن صدر یو آفم گاﺅک ان دنوں ترکی کے دورے پر وہاں موجود ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یونیورسٹی کی عمارت 2016-17ءکے ونٹر سمسٹر تک تعمیر ہوجائےگی۔

مزید : عالمی منظر