جاپان کے وزیراعظم جرمنی پہنچ گئے ، اکنامک فورم سے خطاب کرینگے

جاپان کے وزیراعظم جرمنی پہنچ گئے ، اکنامک فورم سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برلن(آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے جرمنی پہنچ گئے جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات میں یوکرائنی بحران کو فوقیت حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم اپنے دورہ برلن کے دوران جرمن صدر یوآخم گاﺅک سے بھی ملیں گے اس کے علاوہ وزیراعظم شینزوآبے جاپان جرمنی اکنامک فورم سے بھی خطاب کرینگے ۔ جاپانی وزیراعظم دس روزہ یورپی دورے پر ہیں اور وہ جرمنی کے بعد برطانیہ ، پرتگال ، سپین ، فرانس اور بلیجئم بھی جائینگے آئندہ ہفتے کے دوران وہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی او ای سی ڈی میں جاپان کی شمولیت کے پچاس برس مکمل ہونے پر خصوصی خطاب بھی کرینگے ۔

مزید :

عالمی منظر -