بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی شرح میں 12 فیصد اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی شرح میں 12 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال 2013-14ءکے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 11ارب 60 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 35 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کو 15 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران وصول ہونے والی ترسیلات زر میں 12 فیصد کا خوشگوار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو 15 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے کی توقع ہے۔

مزید : کامرس