حکومت محنت کشوں کی مشکلات کے خاتمے اور ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائے: وقارا حمد

حکومت محنت کشوں کی مشکلات کے خاتمے اور ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائے: ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت میں فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے سمال ٹریڈرز کوآرڈینیشن کے چیئرمین وقار احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ محنت کشوں کی مشکلات کے خاتمے اور ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ یہی وہ بنیاد ہے جس پر ملک کی معاشی عمارت کھڑی ہے۔صنعت و تجارت سمیت تمام شعبوں کی ترقی کا دارومدار محنت کشوں پر ہے۔

 لیکن بدقسمتی سے یہ طبقہ ہمیشہ استحصال کا شکار ہوتا ٰآیا ہے۔ اپنے خون پسینے سے سرمایہ داروں کوخوشحال بنانے والا یہ طبقہ خود پسماندگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کی کم از کم اُجرت میں فوری طور پر اضافہ کرے اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت و تعلیم سمیت تمام ضروریات کی دستیابی یقینی بنائے تاکہ اپنا خون و پسینہ جلانے والے یہ لوگ بھی خوشحال زندگی گزار سکیں۔

مزید : کامرس