ایف بی آر فوری سرکل سسٹم کی بحالی کا اعلان کرے ،محمد اویس

ایف بی آر فوری سرکل سسٹم کی بحالی کا اعلان کرے ،محمد اویس

لاہور(کامرس رپورٹر) سابق صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ملک کے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد اویس نے کہا کہ ایف ،بی ،آر فوری سرکل سسٹم کی بحالی کا اعلان کرے ،سرکل سسٹم بہترین نظام تھا ،دس افسران کے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ڈیپارٹمنٹ معاملات دیکھتاتھا،بیوروکریسی کی غلط حکمت عملی نے دونل سسٹم کے تحت ٹیکس پےئرز کو بہت پریشان کیا ،وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے اور بیورو کریسی کی عدم توجہ کے باعث ناکامی سے دوچار ہوئی ،حکومت موجودہ انڈسٹری کو گیس اور بجلی فراہم نہیں کررہی ،نئی انویسٹمنٹ کرنے والوں کو کیا دئینگے ، ای اینڈ وائے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد اویس نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کے معاملات میں کاروباری کیمونٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،بعض ریفینڈز کلیم 2005سے ابھی تک ادا نہیں کیے گئے ،سرمایہ داروں کو بہترین ماحول دینا ہوگا،ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات مستقل حکمت عملی اپنائے بغیر سرمایہ کاری میں اضافہ مشکل ہے ۔

مزید : کامرس