پی ٹی سی ایل کا ملازمین کیلئے نئے فٹنس سنٹرکا افتتاح

پی ٹی سی ایل کا ملازمین کیلئے نئے فٹنس سنٹرکا افتتاح

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے اپنے ملازمین کیلئے نئے تزئین شدہ فٹنس سنٹر کا افتتاح کیاہے ، یہ سنٹر اسلام آباد میں کمپنی کے آفیسرز کلب میں قائم ہے ۔ اس فٹنس سنٹر میں خواتین ملازمین کیلئے علیحدہ سہولیات ہیں جبکہ مرد ملازمین کیلئے جدید ترین مشینوں اور آلات پر مشتمل اپ گریڈ شدہ جم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے اس موقع پر کہا کہ ”پی ٹی سی ایل صنف کے امتیاز کے بغیر اپنے ملازمین کیلئے مساوی مواقع پر یقین رکھتی ہے ۔ کمپنی نہ صرف اپنے ملازمین کو سیکھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے بلکہ ان کی صحت اور جسمانی ضروریات کا بھی پوری طرح خیال رکھتی ہے “۔ پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر اوسیدمظہر حسین نے اس با ت پر زور دیا کہ ” پیداوار میں بہتری کیلئے کام کرنے کا صحت مند ماحول ضروری ہے۔

 اورمستقبل میں ایسی سہولتیں تمام علاقائی دفاتر میں بھی فراہم کی جائینگی۔پی ٹی سی ایل آفیسرز کلب میں مختلف کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں جن میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، سکواش اور ٹینس شامل ہیں۔

مزید : کامرس