7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

سرگودھا (اے پی پی) ساڑھے 7 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل مورخہ 2 مئی بروز جمعة المبارک کو حیدر آباد اور مظفر آباد میں منعقد ہوگی ساڑھے 7 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور اسی طرح 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

 جبکہ 25 ہزار روپے والے قومی بانڈ کا پہلا انعام 5 کروڑ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور 3 لاکھ 12 ہزار کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

مزید : کامرس