تاجر تعاون کریں معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں : کرنل الیاس خان

تاجر تعاون کریں معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں : کرنل الیاس خان

کراچی (اکنامک رپورٹر)اولڈ سٹی ایریا میں موجود کسی ڈکیٹ اور راہزن کو نہیں چھوڑا جائیگا۔ تاجر تعاون کریں معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں یہ بات رینجرز ونگ 62 کے ونگ کمانڈر کرنل الیاس خان نے گزشتہ روز آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید عبد اﷲ کر رہے تھے۔ تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رینجرز ونگ کمانڈر ضلع جنوبی نے مذید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز پولیس کے کوآرڈیشن کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ طلبی میں نمایا کمی ہوئی ہے۔

 جبکہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کےلئے ہم نے مربوط کو ششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر جاوید حاجی عبد اﷲ نے کہا کہ جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث تاجروں میں خوف کی فضا کو ختم کرنے کےلئے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جائے ونگ کمانڈر کرنل الیاس خان نے انکے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کاروباری علاقوں میں موٹر سائیکل پر رینجرز کے گشت کے فوری انتظامات اور نفری میں اضافے کے فوری احکامات صادر کیئے۔ملاقات کرنے والے وفد میں عابد بروہی، حنیف لاکھانی، احمد قادری، محمد اسحاق، محمد ناصر، عبد اﷲ ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل الیاس خان کو تاجروں نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزید : کامرس