سائٹ ایریا میں واٹر مافیا اور غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے:وزیرصنعت سندھ

سائٹ ایریا میں واٹر مافیا اور غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت رﺅف صدیقی نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا میں واٹر مافیا اور غیر قانونی ہائڈرنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے،پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروںکی جہاں ضرورت ہوگی مدد فرا م کی جائیگی۔یہ بات انھوں نے اپنے دفترمیں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں سیکٹری انڈسٹریزشازیہ رضوی ،ایم ڈی سائٹ نذرمحمد بوذدار، چیرمین سائٹ ایسو سی ایشن یونس بشیر، ایم ڈی واٹر بورڈ ، صنعتکاروں اوردیگرافسران نے شرکت کی ۔
اجلا س کے دوران صوبائی وزیر صنعت وتجارت رﺅف صدیقی نے گورنر سندھ عشرت العباد خان کی فون پر گفتگو کی اورانھیں صنعت کاروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اجلاس کو فون پر یقین دہانی کرائی کہ صنعت کاروں کو مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی ۔صنعت کاروں نے گونر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت رﺅف صدیقی سے اظہارِ تشکرکیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت رﺅف صدیقی کی ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف صنعتی علاقے بلکہ اس کے اطراف کے رہائشی علاقوں کو بھی پانی فراہم کیا جانا چاہیے، واٹر بورڈ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے، صنعتوں کو پانی کی عدم فراہمی سے ملکی معیشت متاثرہوگی اس لیے صنعتی علاقے کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جائے، صنعتی علاقوں کو پانی صنعتکاروں کے بنائے ہوئے شیڈول کے مطابق دیا جائے۔

مزید :

کامرس -