انڈیکس میں زبردست تیزی ،بیک وقت 5نفسیاتی حدیں بحال
کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 28800,28700,28600,28500اور 28900 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 9ارب روپے سے زائدکا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 43.12فیصد زائد جبکہ65.83فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28943پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری کے باعث بدھ کو مقامی سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے ،جس کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دنوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای 100انڈیکس میں تقریباً 500پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس476.39پوائنٹس اضافے سے 28912.98 پوائنس پر بند ہوا ۔
مجموعی طور پر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے237کے کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،103کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ20کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب ،9ارب 81کروڑ11 ہزار82 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب20ارب 8کروڑ99ہزار665روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں25کروڑ10لاکھ 28ہزار890شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں7کروڑ 56لاکھ37 ہزار10شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت295.00روپے اضافے سے8800.00روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت240.00روپے اضافے سے8300.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت250.00روپے کمی سے10200.00روپے جبکہ ذل لمیٹڈ کے حصص کی قیمت6.50روپے کمی سے123.50روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو لافریج پاک کی سرگرمیاں6کروڑ3لاکھ94ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت56پیسے اضافے سے14.12روپے اورجہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں ایک کروڑ 31لاکھ 1ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے اضافے سے 12.00روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس304.13پوائنٹس اضافے سے20150.53پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس686.42پوائنٹس اضافے سے46095.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس345.42پوائنٹس اضافے سے 21597.74پوائنٹس پر بند ہوا