لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                                     لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس94.93پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5222.07 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔29کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میںکل39لاکھ37 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںفوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے10لاکھ6 ہزار 500حصص۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے8لاکھ80 ہزار حِصص۔جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے6 لاکھ35ہزارحِصص فروخت ہوئے۔

سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 18.30روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایکزونوبل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 3.00روپے کم ہو گئی۔

٭٭٭٭٭

مزید : کامرس