یونیورسٹی آف گجرات کے طلباﺅ طالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام

یونیورسٹی آف گجرات کے طلباﺅ طالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساﺅتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف)کے اشتراک سے یونیورسٹی آف گجرات کے طلباﺅ طالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کا پہلا اور دوسراسیشن منعقد کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم ، فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین، انوسٹمنٹ پروڈکٹس، فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ طلباﺅ طالبات کو متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے علاوہ سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔

 جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ، حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور، سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنانشل منصوبہ بندی کا آغاز بچپن سے ہو جاتا ہے اس لئے نوجوانوں میں بچت کی عادت پیدا کرنے اور ذمہ دارانہ فنانشل رویہ اختیار کرنے کے لئے بچت کی عادت کو فروغ دینا نہ صرف ضروری ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑہانے کی بنیاد بنے گا جو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔

مزید : کامرس