ریال میڈرڈ نے 12 برس بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ریال میڈرڈ نے 12 برس بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) ریال میڈرڈ نے دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کو یک طرفہ مقابلے میں ایگریگیٹ 5-0 گول سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میڈرڈ کی ٹیم نے 12 برس بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ میڈرڈ نے آخری بار 2002ءمیں ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں میڈرڈ نے میونخ کو 1-0 گول سے ہرایا تھا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بائرن میونخ کو با آسانی 4-0 گول سے ہرایا اور ایگریگیٹ پوائنٹ سکور 5-0 گول سے فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو اور راموس نے دو، دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی