انگلش جوڑی بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انگلش جوڑی بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میونخ (سپورٹس ڈیسک) کولن فلیمنگ اور روز ہچنز پر مشتمل انگلش جوڑی بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انگلش جوڑی نے کوارٹر فائنل میں کولمبین جوڑی کو شکست دی۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کولن فلیمنگ اور روز ہچنز پر مشتمل انگلش جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان سیبسٹین کیبل اور رابرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی