واپڈا بیڈمنٹن رینکنگ چمپئن شپ،اویس زاہد نے مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا

واپڈا بیڈمنٹن رینکنگ چمپئن شپ،اویس زاہد نے مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) اویس زاہد نے واپڈا بیڈمنٹن رینکنگ چمپئن شپ میں مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا ۔ اُنہوں نے فائنل میں عمر ذیشان کو شکست دی۔ فرزانہ علی نے فائنل میں صائمہ وقاص کو ہرا کرویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کیا۔شبرحسین او رعدنان پر مشتمل جوڑی نے مینز ڈبل کے فائنل میں طاہر اسحاق اور وقاص احمد کی جوڑی کو ہراکرٹائٹل جیت لیا، جبکہ صائمہ اور فرزانہ علی نے فائنل میں صغریٰ اور سدرہ کی جوڑی کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ویمنز ڈبل ٹائٹل کا میدان مار لیا۔واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی چارروزہ واپڈا بیڈمنٹن رینکنگ چمپئن شپ کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے کیا تھا۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر یوسف نسیم کھوکھر اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے چمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوںمیں میڈلز تقسیم کئے۔ جنرل منیجر(سپورٹس) واپڈا محمد ظفر، ڈائریکٹر جنرل واپڈا سپورٹس بورڈمیاں رفعت محمود اور منیجنگ ڈائریکٹر نندی پور پاورپراجیکٹ اور واپڈا بیڈمنٹن کے منیجر محمد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔