انجری سے چھٹکارا پا چکا میڈیکل رپورٹ کلئیر ہے، محمد عرفان

انجری سے چھٹکارا پا چکا میڈیکل رپورٹ کلئیر ہے، محمد عرفان

بورے والا(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ انجری سے چھٹکارا پا چکے ہیں میڈیکل رپورٹ کلیر ہے زخم بھی مندمل ہو چکا ہے آپریشن کی اب ضرورت نہیں ہے پی سی بی نے انکو مکمل سپورٹ کیا ہے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی ورزش اور ٹریننگ جاری رکھی اس دوران ڈاکٹر نے میری مکمل دیکھ بھال اور راہنمائی کی جن کی بدولت میں اب بالکل فٹ ہوں اور دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باﺅلنگ شروع کر دی ہے۔ایک انٹرویو محمدعرفان نے کہا کہ وہ ایشیاءکپ اور ٹی20ورلڈ میں حصہ نہ لے سکے جس کا انہیں افسوس ہے لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے انہیں یقین ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وہ 6مئی کو قذفی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں اپنی فٹنس ثابت کریں گے جبکہ باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ اب انکی تمام تر توجہ ٹی 20کے ورلڈ کپ پر ہے انہوں نے کہا کہ انجری کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی انکی راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی