عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،شیبا رانی

عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،شیبا رانی
عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،شیبا رانی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف پرفارمرشیبا رانی نے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔ناز تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے سٹیج ڈرامہ ”پیار والا میچ“میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے ۔فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں‘ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے‘ سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے شیبا رانی نے کہا کہ فلمی اسٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی اسٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے اور ویرانے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی نئی فلم میں بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور یقینا یہ فلم شائقین کو سینماﺅں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیگی۔

مزید : کلچر