ریڈیو پاکستان نور جہاں ہال 2 مئی کو ” آرکسٹر اکنسرٹ“ کا انعقاد ہوگا

ریڈیو پاکستان نور جہاں ہال 2 مئی کو ” آرکسٹر اکنسرٹ“ کا انعقاد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے نور جہاں ہال میں 2 مئی کو ” آرکسٹر اکنسرٹ“ منعقد ہوگا۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرکسٹرا اکنسرٹ کے انچارج موسیقار استاد غلام حیدر خان ہونگے جو مختلف میوزیشنز کو سازوں پر راگ بجائے کی دعوت دینگے۔ آرکسٹر اکنسرٹ میں 8 میوزیشنز حصہ لے رہے ہیں۔ پروگرام کے ایگزیٹو پروڈیوسر سید رضا کاظمی پروڈیوسر محمد سلیم بزمی اور شفیق مغل ہونگے۔ یہ پروگرام موسم بہار کے حوالے سے منعقد کیاجا رہا ہے۔ تقریب سات بجے شام کو منعقد ہوگی۔

مزید :

کلچر -