سنیل گواسکر کا پاک بھارت سیریز کے دبئی میں انعقاد کا عندیہ
دبئی (آئی این پی)سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان بھارت سیریز کا دبئی میں ہونے کا عندیہ دے دیا۔پاکستان سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے گزشتہ پانچ سال سے دبئی پر اپنی ہوم سیریز کھیل رہا ہے۔ دو ہزار گیارہ میں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کی کاوشوں سے تو ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے جس میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، جنوبی افریقہ کے آندرے نیل اور نینتی ہیوورڈز ویسٹ انڈیز کے ریکارڈو پاوول جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ انہوں نے ایونٹ کے بعد پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ مقام قرار دیا تھا۔
بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سنیل گواسکر کا کہنا کہ پاک بھارت سیریز دبئی میں کرانے منصوبہ زیر غور ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا ٹیم انڈیا پاکستان میں سیریز کھیلے گا یا نہیں، مسئلہ پاک بھارت سیریز کا نہیں ہے۔ مسئلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی منصوبے پر نظرثانی کررہی ہے لیکن ان کے پاس اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں ہیں۔