تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے ،دوڑ میں رانا ثقلین کی جیت

تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے ،دوڑ میں رانا ثقلین کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونین کونسل144میں پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلاجات کا انعقاد کیاگیا، جس میں یونین کونسل 144سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پورے جوش اور بھر پور جذبے سے حصہ لیا، مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی یونین کونسل144سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین ملک فیصل اقبال تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں اور مستقب ل کی ذمہ داریاں پورا کرنے کے لئے اُن کی تربیت کا اہتمام بھی ہوتا ہے، ملک فیصل اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکرنوجوانوں کو بھرپور تفریح اور کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرے گی تاکہ جسمانی طور پر صحت مند قوم بن کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکیں، انہوں نے دوڑ کے مقابلوں میں غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی رانا ثقلین اور دیگر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کئے۔