جونیئر ڈیوس کپ،پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

جونیئر ڈیوس کپ،پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

کوالالمپور (اے پی پی) جونیئر ڈیوس کپ فائنل پری کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ہانگ کانگ سے تھا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 3-0 سے زیر کر کے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی محمد زائد مجاہد کو ہانگ کانگ کے کھلاڑی اینتھونی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سنگل مقابلے میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کٹ وانگ نے پاکستان کے مدثر کو ہرایا۔ ڈبل مقابلے میں وانگ اور تانگ پر مشتمل ہانگ کانگ کی جوڑی نے مدثر اور مجاہد پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو شکست دے کر 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو چائنیز تائپے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی