ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع

ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع

لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر فاروق رند نے اپنی نئی سیریل کی ریکارڈنگ لاہور میں شروع کردی ہے جس میں سعدیہ خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ دیگر اہم فنکاروں میں سیمی راحیل اور محمد قوی خان شامل ہیں۔ اس سیریل کو مومل پروڈکشن پروڈیوس کررہی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاروق رند کے کیرئر کی لاہور میں یہ پہلی سیریل ہے۔ڈرامے میں مرکزی کردار کرنے والی سعدیہ خان نے بتایا کہ کہانی میرے اور میکال کے گرد گھومتی ہے ۔سکرپٹ بہت اچھا ہے ،شائقین کو یہ سیریل ضرور پسند آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمرشلز بھی کررہی ہوں۔

 

مزید : کلچر