گلوکار مصطفےٰ زاہد کی بھارت سے واپسی

گلوکار مصطفےٰ زاہد کی بھارت سے واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)روزن بینڈ کے لیڈ سنگر مصطفے زاہد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بھارت میں قیام کے دوران انہوں نے مختلف شوز میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ رنبھیر کپور کے ساتھ ایک پارٹی میں بھی شرکت کی جس میں بالی وڈ کے اور سٹارز بھی موجود تھے۔اس موقع پر رنبھیر کپور نے مصطفے زاہد کے گائے ہوئے عاشقی ٹو اور راگنی ایم ایم ٹو کے گانوں کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی سٹار کی آواز دیگر گلوکاروں سے منفرد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں ان کے گائے ہوئے تمام گانے بہت ہٹ ہوئے ہیں۔
وطن واپسی پر مصطفے زاہد نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ نجھے بالی وڈ کی اور فلموں میں بھی گانے کی آفرز ہیں جن کے لئے دوبارہ بھارت جاﺅں گا۔البتہ ایک فلم جون میں ریلیز ہوگی جس کے گانے بھی لوگوں کو پسند آئیں گے۔ بھارت میں جہاں بھی گیا لوگوں نے عاشقی ٹو اور راگنی ایم ایم ایس ٹو کے گانوں کی فرمائش کی۔

مزید :

کلچر -