عامر کیبل کرکٹ چیمپئین شپ، ماؤ جمخانہ نے ایم پی جمخانہ کو 2وکٹو ں سے شکست دے دی

عامر کیبل کرکٹ چیمپئین شپ، ماؤ جمخانہ نے ایم پی جمخانہ کو 2وکٹو ں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)عامر کیبل کرکٹ چیمپئین شپ 2014کا پہلا میچ ماؤجمخانہ اور ایم پی جمخانہ کے درمیان معراج الہیٰ سٹیڈیم میں کھیلاگیا جس میں ماؤ جمخانہ نے ایم پی جمخانہ کو 2وکٹو ں سے شکست دے دی۔ ایم پی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 38اوورز میں 165رنز بنائے جبکہ اُن کی تمام ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔ ایم پی جمخانہ کی طرف سے عامر نے بالترتیب45، گوہر نے 21اور توقیر نے 12رنز بنائے ۔ ماؤ جمخانہ کی طرف سے باولنگ کرتے ہوئے فیا ض علی نے 4سکندر اعجاز 2علی عمر2اور اکمل شاہ نے بھی 2وکٹیں لیں۔ ماؤ جمخانہ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے عمران دین نے بالترتیب 37 علی عمران 32محمد حسین 14اور علی مشتاق نے 14رنز بنائے ۔
ایم پی جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے عمر نے 4اور بروز نے 2وکٹیں حاصل کیءں۔