مارک سیلبی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مارک سیلبی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

شیفلڈ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے پروفیشنل کیوئسٹ مارک سیلبی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2014ءکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ وہ رواں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے کیوئسٹ بھی بن گئے ہیں۔ سیلبی نے کوارٹر فائنل میں ایلن میک مانس کو 13-5 فریمز سے شکست دی۔شیفلڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے کیوئسٹ مارک سیلبی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلن کو 5 کے مقابلے میں 13 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سیلبی نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب میری تمام تر توجہ اگلے میچوں پر مرکوز ہے سیمی فائنل میں فتح کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی