عالمی لیبر ڈے پر پی ٹی وی کاخصوصی پروگرام
لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور یوم مئی پر متعدد پروگرام پیش کرے گا جو مزدوروں کے عالمی دن اوراس کی اہمیت کے حوالے سے ٹیلی کاسٹ کئے جائینگے۔ ان میں نوجوان پروڈیوسرز انیس باجوہ نے تندورچی کی زندگی پر 7 منٹ کی دستاویزی فلم بنائی ہے جبکہ دیگر پروڈیوسرز میں زاہد اقبال، اقصی بٹ اور ایک کیمرہ مین پروڈیوسر نے بھی مختصر دورانیہ کی دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں۔