صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک

صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ہیکر نے اداکارہ صوفیہ احمد کی زندگی اجیرن بنادی۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ چند روز پہلے کسی نے ہیک کرلیا تھا جس کے بعد ہیکر ان کے مختلف دوستوں کو طرح طرح کے پیغامات بھیج رہا ہے ۔کئی فنکاروں نے اس بارے میں صوفیہ سے شکایت بھی کی جس پر انہوں نے بتایا کہ اب میں پرانا اکاﺅنٹ استعمال نہیں کررہی ۔”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے بتایا کہ ہیکر نے میری زندگی عذاب بنا دی ہے اگرچہ میں اپنا نیا اکاﺅنٹ بنا چکی ہوں لیکن میرے پرانے اکاﺅنٹ سے ابھی تک میرے دوستوں کو غلط پیغامات ارسال کئے جا رہے ہیں ۔میں سب لوگوں کو اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ کسی بھی صورت میں میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ اب میرا اس اکاﺅنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -