رونالڈو نے یورپین فٹ بال کپ ایک سیزن میں زیادہ گول سکورز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
لندن (سپورٹس ڈیسک) نامور کلب ریال میڈرڈ کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یورپین کپ (چیمپئنز لیگ) کے ایک سیزن میں زیادہ گول سکورز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رونالڈو نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کے خلاف سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں دو گول سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل چیمپئنز فٹ بال لیگ 2011-12 سیزن میں بارسلونا کے لائنل میسی نے 14 گول سکور کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈو جب میدان میں اترے تو انہیں میسی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو گولز کی ضرورت تھی، انہوں نے دو گول سکور کر کے نہ صرف ٹیم کی فتح دلائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ کے مالک بھی بن گئے۔