ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک ایشین کرکٹ کونسل پریمیئر لیگ آج سے ملائیشیا میں شروع ہوگی ۔ لیگ میں ایشیا کی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں افغانستان، ہانگ کانگ، ملائیشیا، اومان، نیپال اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ لیگ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم ہانگ کانگ سے نبرد آزما ہوگی، دوسرا میچ ملائیشیا اور اومان کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی