فٹ بال ورلڈکپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان 12 مئی کو ہو گا

فٹ بال ورلڈکپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان 12 مئی کو ہو گا

 

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ ٹیم کے کوچ روئے ہگسن رواں برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان 12 مئی کو کریں گے۔ ہگسن میگا ایونٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں سمیت 7 سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جبکہ 2 جون کو سکواڈ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل تین وارم اپ میچز کھیلے گی، انگلینڈ کی ٹیم 30 مئی کو پیرو، 4 جون کو ہونڈراس جبکہ 7 جون کو ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں 14 جون کو گروپ ڈی میں اٹلی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرا گروپ میچ 19 جون کو یورو گوئے جبکہ تیسرا گروپ میچ 24 جون کو کوسٹا ریکا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی