ماڈل فضی خان کو بھارتی فلم میں کام کی پیشکش

ماڈل فضی خان کو بھارتی فلم میں کام کی پیشکش

لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ پاکستانی ماڈل فضی خان کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے اس بارے میں فائنل فیصلہ نہیں کیا۔فضی خان نے گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے فیش ویک میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ایک معروف بھارتی پروڈیوسر سے ہوئی جنہوں نے انہیں فلم میں کام کی پیشکش کی۔فضی خان نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ میں ان دنوں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کررہی ہوں البتہ اداکاری کا ارادہ تو نہیں لیکن اس پیشکش کے بارے ضرور غور کروں گی ، میں پروڈیوسر سے کہا ہے کہ کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی کروں گی تاکہ مجھے اپنے کردار اور کہانی کے بارے میں پتہ چل سکے۔

مزید : کلچر