پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس سروس ہاﺅس لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل عارف سعید، ممبران میجر جنرل (ر) محمد اشرف،یحییٰ بھٹی، طارق پرویز، نور عالم، پولیس کی طرف سے ڈی آئی جی شہزاد سلطان اور محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


 پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری عارف سعید نے بتایا کہ ایشین رگبی فٹ بال یونین نے جون 2014ءپاکستان کو ویسٹ ایشیا رگبی ٹورنامنٹ کی میزبانی دے دی ہے جو لاہور میں ہوگاجس میں چار ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایگزیکٹو کونسل نے تین رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی بھی منظوری دی جو ٹیم نیشنل ٹیم کے کیمپکے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم منتخب کرے گی۔