ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس ،پاکستانی ویمن ٹیم نے فارو آئی لینڈز کو شکست دےدی
ٹوکیو ( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2014ءمیں پاکستان کی ویمن ٹیم نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اپنے دوسرے گروپ میچ میں فارو آئی لینڈز کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ جاپان میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے فورتھ ڈویژن گروپ او میں ویمنز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فارو آئی لینڈ کو با آسانی 3-0 سیٹس سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کی شبنم بلال نے آئی لینڈز کی ہنریتا کو ہرایا، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی راحیلہ کاشف نے اینا کو 3-0 سیٹس سے زیر کیا، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عائشہ انصاری نے آئی لینڈز کی دوریتا کو 3-1 سے زیر کیا۔