رجنی کانت کی بن گئیں سوناکشی سنہا ہیروئن
ممبئی (آئی این پی)پہلے ناں کی اور اب رجنی کانت دبنگ گرل کے ہیرو بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ پتا چلا ہے کہ تامل فلم میں سوناکشی سنہا کا کردار چالیس کی دہائی کی لڑکی کا ہوگا۔دبنگ گرل کے ساتھ بھلا کون ہوگا جو کام کرنے کی خواہش نہ رکھتا ہو ، رجنی کانت کو مست مست نین والی حسینہ کا ہیرو بنانے کی بات ہوئی تو جنوبی بھارت کے اس سپر اسٹار نے انکار کردیا تھا۔ رجنی کانت سمجھتے تھے کہ دبنگ گرل ان کے دوست کی بیٹی ہیں اور بھلا وہ کیسے ان کے ساتھ اسکرین پر ہیرو بن سکتے ہیں۔لیکن اب انہوں نے اس کردار کے لئے ہاں کر دی ہے، تامل زبان کی اس فلم میں سوناکشی سنہا کا کردار ویسے ذرا ہٹ کر ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کے اداکارہ کو دو کرداروں کی پیش کش ہوئی ، جس میں سے انہوں نے اس کردار کو چنا جو چالیس کی دہائی کے گرد گھوم رہا ہے