کیپ ٹاﺅن سکوائش چیمپئن شپ ، طیب اسلم سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کیپ ٹاﺅن سکوائش چیمپئن شپ ، طیب اسلم سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کیپ ٹاﺅن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سٹار کھلاڑی طیب اسلم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کیپ ٹاﺅن اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ عماد فرید کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ جنوبی افریقہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جنوبی افریقہ کے روڈنی کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اسلم کی جیت کا سکور 9-11، 11-8، 11-7 اور 14-12 تھا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عماد فرید کو حریف انگلش کھلاڑی نیتھن لیک کے ہاتھوں 3-1 سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی