نرگس فخری اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں ایکشن کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

نرگس فخری اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں ایکشن کردار ادا کرتی نظر آئیں گی
 نرگس فخری اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں ایکشن کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی راک اسٹار گرل نرگس فخری اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں ایکشن کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ نرگس فخری امریکہ میں اپنی پہلی بین الاقوامی فلم سپائی کی شوٹنگ کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں۔ پال فیگ کی ہدایت میں بن رہی اس فلم میں نرگس فخری ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ نرگس فخری نے کہا کہ اس فلم میں جیوڈلا کا بھی اہم کردار ہے لیکن میں نے ان کے ساتھ شوٹنگ نہیں کی ہے۔ نرگس فخری نے کہا کہ فال فیگ نے برائڈس میڈ اور ہیٹ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی ہے وہ کام کرنے کے لحاظ سے حیرت انگیز ہیں، میں آپ سے اپنے کردار کے بارے میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ مار دھاڑ سے بھرپور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں میں کام کا تجربہ بہت ہی مختلف ہے ، بالی ووڈ میں فلم کی کہانی اور عکس بندی پر اتنی محنت نہیں کی جاتی جبکہ ہالی ووڈ میں فلم کے ہر شعبہ پر بہت ہی توجہ دی جاتی ہے اور پوری ٹیم فلم کو بہتر اور معیاری بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہالی ووڈ فلموں کو باکس آفس پر بہت اچھا رسپانس ملتا ہے ۔

مزید : کلچر