ریما خان کادو کمرشلز میں کام کرنے کا معاہدہ

ریما خان کادو کمرشلز میں کام کرنے کا معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما خان نے دو کمرشلز میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی شوٹنگ ان کی دبئی سے واپسی پر ہوگی،ریماخان نے”پاکستان“ سے ملاقات میں بتایا کہ میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کے فورا بعد دبئی سے لاہور پہنچتے ہی شوٹنگ شروع کرادوں گی۔ میں اب زیادہ تر کمرشلز میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فلم سے میرا ناطہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا اور نہ ہی میں ایس سوچ سکتی ہوں،اس بارے میں جلد ہی میرے پرستار اور انڈسٹری کے لوگ خوشخبری سنیں گے۔

فلم کے بارے میں فی الحال فصیل بتانا مناسب نہیں ہے جب کام شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

مزید : کلچر