پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کیلئے ممکنہ 37 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کیلئے ممکنہ 37 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

                          لاہور (اے پی پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد قومی سینئر ٹیم کے ممکنہ 37کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جو کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی سترھویں ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 4 مئی کو اسلا م آباد میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 22 سے 29 اپریل تک پورے ملک میں قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین کی نگرانی میں سلیکشن کمیٹی نے لئے گئے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پانچ گول کیپرز عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور، محمد اقبال، 6 فل بیکس میں محمد عمران، محمد خالد، عباد علی، عبدالستار، زاہد اللہ، اسد 8 ہالوز میں رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، عثمان حنیف، محمد شعیب، محمد بلال 18فارورڈز میں ولید حمید، حماد، علی حسین، شفقت رسول، عبدل الحسیم خان، علی شان، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اسفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم، ارسلان قادر اور خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں شہناز شیخ، (مینجر چیف کوچ )، ناصر علی، محمد شفقت، سید سمیر حسین، سید ابوذر عمراﺅ (کوچز ) اسد عباس (ڈاکٹر) عدنان (فیزو تھراپسٹ شامل ہیں۔ ایشیئن گیمز 19ستمبر سے 4اکتوبر تک کوریا میں ہوگی۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی